گستاخ رسول کی رہائی قبول نہیں ، مجلس عمل

  • November 1, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ(این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدور رکن بلوچستان اسمبلی مولانا نوراللہ نے کہاہے کہ 2 نومبربروز جمعہ کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال کرکے بھر پوراحتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا ،ملعو نہ آسیہ کی رہائی کے متعلق سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے سے علماء کرام ،مشائخ اوردینی مدرس کے طلباء اساتذہ میں بے چینی کی لہر اورشدیدغم وغصہ پایا جاتاہے تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر ہرکلمہ گوجان فدا کرتاہے ،قادیانی قرآن وسنت اوردستور پاکستان کے مطابق بالاتقاق اسلام کے خارج ہے ، آج قوم کوجسٹس شوکت عزیز صدیقی جیسے خوف خدارکھنے والے ججزیاد آرہے ہیں جنہوں نے دستور پاکستان کے تحت تمام عالمی دباؤ کو مسترد کرکے آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرکے عدلیہ کاسرفخر سے بلندکردیاتھاان خیالات کا اظہارانھوں نے جمعرات کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مولانا نوراللہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے مرتکب پانے والی ملعو نہ آسیہ کی رہائی کوآئین وشریعت سے متصادم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تمام دینی جماعتوں کے کا رکنا ن میدان میں اتریں ،گستاخ رسول ﷺ کورہاکرنا کسی صورت قبول نہیں، آج نومبربروز جمعہ کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال کرکے بھر پوراحتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا ، ناموس رسالت ﷺ پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ۔مولانانوراللہ نے کہاکہ آسیہ ملعونہ کی رہائی بین الااقوامی دباؤ کانتیجہ ہے ممتاز قادری کورات کے اندھیرے میں پھانسی دیکر شہید کیاگیا اورآسیہ مسیح کی رہانی کافیصلہ دباؤ اورجلدبازی میں کیاگیا جوکہ قرآن وسنت کے تعلیمات کے خلاف ہے ۔