پاکستان انتہاپسندی کی لپیٹ میں ہے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

  • November 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے میٹنگ زیر صدارت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ منعقد ہوا ،پورے ملک میں پارٹی کو از سرنو منظم کرنے کیلئے مربوط اور پائیدار پالیسی بنائی گئی ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن ڈسپلن باہمی رواداری اورپارٹی کے فروغ کیلئے کام کریں کیونکہ مضبوط اور منتظم جماعت ہی عوام کی فلاح کیلئے کام کرسکتی ہے ،اس وقت ملک میں انتشار کی کیفیت ہے معاشی بحران ،انتشار کی کیفیت ،انتہا پسندی ،عدم برداشت جیسے رجحانات ان منفی اور عوام دشمن پالیسیوں کے نتائج ہے ملک اس وقت انتہاء پسندی کے لپیٹ میں ہے ،باہمی برداشت اور ہم آہنگی ختم ہوچکی ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے لیکن ابھی تک ہمارے حکمران حالات سے سبق نہیں لے رہے ہیں معاشی پالیسی خارجہ پالیسی ،تعلیمی پالیسی کو بدلنے کی ضرورت ہے جوانہوں نے گوادر میں معصوم مزدوروں کی قتل عام انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت امر ہے ،حکومت مزدوروں کو سیکیورٹی فراہم کریں۔