وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ

  • November 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ بلوچستان دورے کے دوران تمام ملاقاتوں میں وزیراعظم کے ہمراہ رہیں گے اور ان سے سی پیک سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائیگی اور انہیں اعتماد میں لیا جائیگا ، واضح رہے کہ ماضی میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان کسی بھی سرکاری دورے پر چین نہیں گئے اور نہ ہی چین اور پاکستان کے درمیان کے درمیان طے پانے والے معاملات میں بلوچستان حکومت کو اعتما د میں لیا جاتا تھا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ دورے چین میں بلوچستان کے اجتماعی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے