افغانستان میں نسلی ولسانی بنیاد پر ہزارہ قوم کا قتل عام جاری ہے ، ایچ ڈی پی

  • November 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 117 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں افغانستان کے صوبہ اورزگان کے مخصوص ہزارہ آبادی ولے علاقوں پر طالبان کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں1890 کی دہائی کی یاد تازہ کردی اس وقت بھی افغان آمرحکمران نے وسطحی افغانستان کی ہزارہ آبادی والے علاقوں اور اورزگان پر حملہ کرکے 60فیصد سے زائد ہزارہ قوم کا قتل عام کیا تھا آج بھی نسلی و لسانی نفرتوں کی بنیاد پر ہزارہ قوم کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ،بیان میں کہا گیا کہ اورزگان پر حملہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا جبکہ مقامی آبادی کے املاک جلاکرلوٹ مار بھی کی گئی اور سینکڑوں بیگناہ اور نہتے لوگوں کا قتل عام کیا گیا ہے اس دوران وہاں ہزارہ قوم کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں افغان حکومت نے مکمل و مسلسل خاموشی اختیار کی،بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے تعاون و حمایت کے بغیر مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت طالبان کے خلاف مزاحمت کررہی ہے اس وقت مقامی آبادی کو افغان حکومت اور کسی اور فورس کی کسی طرح کی حمایت حاصل نہیں ،یوں لگتاہے کہ عالمی ادارے اور افغان حکومت اورزگان میں کسی بڑے انسانی المیے کاانتظار کررہے ہیں،بیان میں افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بڑے انسانی المیہ کے رونما ہونے سے قبل اورزگان میں کارروائی کر کے مقامی آبادی کوتحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔