پنجاب اور سندھ میں دھرنوں کے باعث بلوچستان میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

  • November 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ (این این آئی )پنجاب اور سندھ میں دئیے جانے والے دھرنوں کے باعث بلوچستان انے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا ،راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس پچھلے چوبیس گھنٹوں سے جہلم میں کھڑی ہے ،ریلوے حکام کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھرنوں کے باعث کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ہے ،کراچی سے آنے والی بولان میل 6 گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچی ،لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی ہے ،جبکہ راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس کل سے جہلم میں کھڑی ہے ، جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ نہیں پہنچ سکے گی ۔