جمعیت آسیہ مسیح کی رہائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے جلسے ، جلوس وریلیاں

  • November 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام آسیہ مسیح کے عدالتی فیصلے خلاف احتجاجی جلسے سے مولاناعبدالعزیزخلجی ایڈوکیٹ، مولاناحافظ حسین احمدشرودی،حافظ خورشیداحمد، عزیزاللہ پکتوی،رحم الدین ایڈوکیٹ،صاحبزادہ محب اللہ اور مولانامحمدہاشم خیشکی نے خطاب کیا۔جمعہ کو کوئٹہ شہرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیاگیاجمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفترسے احتجاجی جلوس ضلعی قائدین مولاناعبدالعزیزخلجی،مولانامحمدعثمان پرکانی،مفتی رحمت اللہ،حافظ خورشیداحمد،حاجی نورگل خلجی،رحم الدین،محمدسلیم علزئی،سالارعبداللہ خلجی،مولانامحمدہاشم خیشکی،مولوی محمدسلیم،مولاناعلی محمدمیھترزئی،اوردیگرکی قیادت میں جناح روڈ،قندھاری بازار،لیاقت بازار،پرنس روڈ اورواپس جناح روڈسے ہوتاہواکوئٹہ پریس کلب کے سامنے عظیم الشان مظاہرے میں تبدیل ہوا مظاہرسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے اندرتوھین رسالت کے متواترکیسز سامنے آنے کے پیچے ایک لابی کارفرماہے انہوں نے کہاکہ جن عدالتوں نے گستاخ رسولﷺ آسیہ کو سزائے موت سنائی اورخودمجرم نے جرم کااعتراف بھی کیاتھا اس کے باوجوداس کی رہائی کا حکم توھین عدالت کے زمرے میں آتاہے انہوں نے کہاکہ توھین رسالت ناقابل برداشت مسئلہ ہے حکمران اللہ اور اللہ کے رسول کو ناراض کرنے کے بدلے مغربی آقاؤں کو راضی کرنے پرتلے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرسپریم کورٹ کے فیصلے کودرست سمجھنے کا مطلب یہ ہوگاکہ نچلی عدالتوں نے ایک خاتون کو بلاوجہ آٹھ سال قیدمیں رکھا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس معاملے میں اپنی اورپارٹی کی صفائیاں پیش نہ کریں موجودہ حکومت آسیہ کی رہائی میں معاون اور حصہ داررہی ہے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے جذبات کو بار بارمجروح کیاجارہاہے توھین رسالت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش سے ملک میں آگ بھڑک جائیگی انہوں نے کہاکہ آسیہ کیس میں اس کاشوہراورخاندان بھی برائت کا اعلان کرچکاتھاان کو بھی علم تھاکہ آسیہ کو اس بارے میں استعمال کیاجارہاہے اوراس نے جرم کیاہے اس کے باوجود سپریم کورٹ کا غلط فیصلہ سامنے آیا جس سے پوری اسلامی دنیامیں پاکستان کاگراف گرگیاہے انہوں نے کہاکہ اسلامی اور ایٹمی پاکستان سے اسلامی دنیاکی امیدیں وابستہ ہیں لیکن سالطمیں ضروراس ملک کے اندرتوھین رسالت کاایک واقعہ رونما ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے انہوں نے کہاکہ آسیہ کی پھانسی کے فیصلے کوباعزت رہائی میں بدلنے کے درپردہ اسرائیل،امریکہ اوربرطانیہ کاگھٹ جوڑ واضع نظر آرہاہے انہوں نے کہاکہ قوم کا ملکی عدالتوں اور انصاف کے تقاضوں سے اعتماد یکسراٹھ گیاہے انہوں نے کہاکہ جن ججوں نے یہ فیصلہ کیاہے وہ اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے پورے ملک میں پرامن احتجاج ریکارڈاورقوت کا مظاہرہ کرکے یہ اشارہ دیدیاہے کہ توھین رسالت کے موضع پر جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ حکومت آسیہ کے فیصلے کوموخرکرکے اس کی پھانسی کے فیصلے پر عمل درآمدکریں تاکہ عوام کو اس بارے میں اطمینان حاصل ہوجائے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم کاپاکستان میں دس گھنٹے پس پردہ ملاقاتیں اس بات کی گواہی ہے کہ موجودہ حکومت اسرائیل کی مفادات کیلئے وجودمیں آئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کیلئے بناتھااوراسلام کی دفاع کیلئے کرداراداکیاجائے بصورت دیگر عوامی قوت سے مغربی اور یہودیوں کی مفادات کیلئے کام کرنے والی ہر حکومت کے تمام راستے بلاک کردئیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ جن ججوں نے ملعونہ آسیہ کی رہائی کا فیصلہ کیاہے وہ اپنے ایمان کی تجدیدکرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس کالعدم کرکے آسیہ کی پھانسی کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے اسے پھانسی دیں دریں اثناجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ نے عزیزاللہ پکتوی سے اسلام آبادسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے جمعہ 2نومبرکو کوئٹہ شہرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کیاہے اس سلسلے میں کوئٹہ بھرکے آئمہ مساجدنمازجمعہ کے خطبوں میں عوام سے اپیل کریں کہ شٹرڈاؤن ہڑتال کو کومیاب بنانے کیلئے تعاون کرے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہو انہوں نے انجمن تاجران اورہوٹل ایسوسی ایشن سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کیلے بھرپورتعاون کریں اوراپنے حلقوں کو تاکیدکریں کہ وہ اس ہڑتال کی کامیابی میں کرداراداکریں ۔