انجمن تاجران کا کل شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

  • November 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ ( پ ر)آل پاکستان انجمن تاجران ، تاجران امن کمیٹی ، آل بلوچستان موبائل فون ڈیلر ایسوسی ایشن ، آل کوئٹہ موٹرسائیکل باگیند ایسوسی ایشن ، آل کوئٹہ موٹرشوروم ایسوسی ایشن ، آل بلوچستان الیکٹرک ایسوسی ایشن ، انجمن تاجران کٹ پیس ماکیٹ ،آل کوئٹہ فرنیچر ایسوسی ایشن کے ایک مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم لازمی اور قانونی طورپر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے ساتھ یک جان ہے ہمارے سارے مفادات ایک ہے ہم کبھی بھی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)سے الگ نہیں رہ سکتے اور اہم کے ہرکال پر لبیک کہتے ہیں کیونکہ مرکزی انجمن تاجران ب لوچستان (رجسٹرڈ)تمام صوبے کے تاجر برادری کی حقیقی تنظیم ہے ،جس پر تمام تاجروں کو فخر حاصل ہے تو اس حوالے سے ہم تمام عوام اور تاجروں کو تاکید کرتے ہے کہ وہ کسی غیر تاجر جو ہمارے درمیان ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پھوٹ اور دراڑ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور تمام تاجر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ کی قیادت میں بروز ہفتہ 3نومبر کو پورے کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے اور یہ ثابت کرینگے کہ تمام تاجر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ساتھ تھے ،ہے اور رہیں گے ۔