بلوچستان ، ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق18افراد زخمی

  • November 1, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک ،ہرنائی اور چمن میں سڑک کی تین مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 18افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے سملی کے مقام پر کراچی جانے والی کوچ اور لوکل بس میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیاہے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اس کے علاوہ ہرنائی کوئٹہ روڈ پلوسین ندی پر دو مسافر ویگن آپس میں تصادم کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے ڈی سی نے ایمرجنسی نفاذ کرکے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے حادثہ کے اطلاع ملنے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایمرجنسی نفاذ کرکے ڈاکٹرزاور سٹاف بمعہ سرکاری ایمبولنس الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا اور خود حادثہ کے مقام پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ آخری مریضوں طبی امداد دینے اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کرنے تک ہسپتال میں موجود رہے مسافرویگنیوں ایکسیڈنٹ سے خواتین بچے ضعف المر افراد سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے زیادہ تر زخمیوں حادثہ کے مقام سے ہی کوئٹہ کیلئے روانہ کردیا گیا ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دس کے قریب شدید زخمی لائے گئے تھے زخمیوں ابتدائی امداد کے بعد انہیں بھی کوئٹہ ریفرکردیا گیاایکسیڈنٹ تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے زیادہ تر زخمیوں کے پا ہاتھ کے ہڈی ٹوٹے ہوئے تھے بعض زخمی ویگن کے اندر پھنس گئے جنہیں پولیس کے جوانوں نے ویگن سے نکال لیا گیا۔اس کے علاوہ سرحدی شہر چمن کے علاقے پرانا چمن کے قریب گڑنگ لیویز چیک پوسٹ کے ساتھ ایگزیو فلڈر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز فورس نے کھڈے سے گاڑی کو نکالنے کے بعد گاڑی مالکان کے حوالے کردی ڈرائیور نے گاڑی اس وقت چمن بازار کی طرف روانہ کردیا۔