تفتان ، ڈاکوؤں سے مقابلے میں لیویز اہلکار زخمی

  • November 1, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 115 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاک ایران سرحدی علاقے تفتان کے قریب لیویز فورس اور ڈاکوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا.۔لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوہ دلیل کے مقام پر ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کی اطلاع پر لیویز ٹیم موقع پر پہنچی جہاں دونوں اطراف سے شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکار جہانگیر خان کو ایف سی اسپتال تفتان میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان حبیب ناصر لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے۔