آسیہ کی بریت کیخلاف احتجاج جاری،سڑکیں بلاک،ریل سروس متاثر،تعلیمی ادارے بند،امتحانات ملتوی

  • November 2, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان(ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان بھر میں لبیک یارسول اللہ، جمعیت علماء اسلام ،جمعیت علماء اسلام(نظریاتی) ‘ جماعت اسلامی ‘ اہلسنت اولجماعت اور دیگر مذہبی اور دینی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلی اور مظاہروں کا انعقاد کیاگیا کوئٹہ چمن انٹرنیشنل شاہراہ کو بند کرکے نعرہ بازی کی گئی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیئے گئے تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے اگرچہ سڑکوں پر لوگوں اور ٹریفک کا رش کم ہے، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور جگہ جگہ سڑکیں بلاک کیے جانے کی وجہ سے دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کوئٹہ 5 سے زائد مقامات پر سڑکیں بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لبیک یارسول اللہﷺ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر مولانا محمد شعیب کی قیادت دھرنا دیا اور واقعہ کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی ،اس موقع پر ریلیوں،مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ گستاخ رسول کو بری کرنا آقا کریم ؐ کے ساتھ غداری ہے ،تمام عاشقان رسول ؐ سے اپیل ہے کہ اس فیصلے کیخلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے والے حکمران اپنے ہی اعلان سے بغاوت کررہے ہیں ،کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں نبی کریم ؐ کی توہین کرنے والوں کو آزادی دی جارہی ہے،گستاخ رسول آسیہ مسیح کی رہائی کافیصلہ انصاف کیخلاف ہے ،سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ نے اس کی سزا کوبرقرار رکھا اور اس کی ایف آئی آر ایک ایس پی لیول کے سینئر آفیسر کی تحقیقات کے بعد درج کی گئی جس میں ملزمہ کو گستاخی رسول کا ملزم ٹہرایا گیا انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول آسیہ مسیح کی سزا کو کالعدم قرار دیکر سپریم کورٹ کی اعلیٰ عدلیہ کی عزت میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ پورے عالم اسلام میں اعلیٰ عدلیہ کا یہ فیصلہ جگ ہنسائی کا ذریعہ بنا۔ایک مسیحی خاتون نے مبینہ طور پر توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے اس کیخلاف مقدمہ درج ہوا ،عدالت میں کیس چلا اورتمام ضروری عدالتی مراحل سے گزرنے کے بعد اسے مجاز عدالتوں نے سزائے موت سنائی ۔ بین الاقوامی ایجنڈے اور غیر ملکی این، جی، اوز اس گستاخ رسول کو ہمیشہ سے سپوٹ کرتی چلی آرہی ہیں۔توہین رسالت کا کیس براہ راست مقامی تھانے میں درج نہیں ہوتا بلکہ اس کی انکوائری ہوتی ہے اور اعلیٰ سطح کا ایک ایس پی رینک کا آفیسر تحقیق کرنے کے بعد مقدمے کے اندراج کا حکم دیتا ہے ۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی دفتر سے ریلی نکالی گئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی،قاری مہراللہ ،عبدالستار چشتی اور دیگر نے کہا کہ اسیہ مسیح نے واضح طو رپر توہین رسالت کی مرتکب ہوئی اور اس سلسلے میں مختلف عدالتوں نے ان کیخلاف فیصلہ بھی کیا لیکن اعلیٰ عدالت نے جو فیصلہ کیا اس سے دینی قوتوں کی دل آزاری ہوئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو رہا کرنے کی بجائے سرعام پھانسی دی جائیمذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مختلف ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی، جسے صبح 6 بجے روانہ ہونا تھاحکام کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس بھی روانہ نہ ہوسکی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان، جمعیت علما اسلام اورجماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی باچاخان چوک سے جمعہ کے روز نکالی گئی جو پریس کلب پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی مظاہرین سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے مرکزی رہنمامفتی احمد خان،جمعیت علما اسلام کے مفتی احسان الحق حقانی،مولانا نعمت اللہ نعمانی،جماعت اسلامی کے مولانا عبدالکبیر شاکر،نور علی،خطیب جامع مسجد طوبی مفتی عبدالرزاق،خطیب جامع مسجد محمدی قاری عبدالرحمن، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کیمولانا محمد اویس،حاجی خلیل الرحمن ،شیخ الحدیث مولانا عبدالمجیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،آسیہ مسیح سمیت جیلوں میں قید تمام گستاخان رسول کو آئین پاکستان کیتحت سزا ئیں دی جائیں حکومت عالم کفر کے اشاروں پر وطن عزیز میں انتشار پھیلا رہی ہے ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ،حکومتی کابینہ کے بیانات قابل افسوس ہیں دھونس دھمکیوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا ہم ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،رہنماؤں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے قوانین پر شب خون مارنے والے حکمران کسی رعایت کے مستحق نہیں، توہین رسالت کی مرتکب ملزمہ کو بری کرنے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئیٹرائل کورٹ میں تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا گیا لیکن آسیہ مسیح کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ عالمی دباؤمیں سنایا گیارہنماؤں نے عدالتی فیصلے کوسیاہ فیصلے قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلامی قانون کی بالادستی کے لئے ہماری پر امن جدوجہد جار رہے گی رہنماؤں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی مشاورت سے یہ سیاہ فیصلہ سنایا گیا ہے رہنماؤں نے وزیر اعظم کے دھمکی آمیز خطاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جانثار محمد ﷺ کوڈرایا نہیں جاسکتا رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مستعفی ہوجائے۔