بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے بارے میں ارکان اسمبلی کے درمیان رابطوں اور صلاح ومشوروں کا سلسلہ جاری

  • November 2, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے بارے میں جمعہ کے روز بھی ارکان اسمبلی جن میں جمعیت علماء اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،پشتونخوامیپ،مسلم لیگ (ن) اور دیگر ارکان اسمبلی کے درمیان رابطوں اور صلاح ومشوروں کا سلسلہ جاری رہا ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کی خواہش ہے کہ موجودہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی اپوزیشن لیڈر کا انتخاب عمل میں لایا جائے تاکہ بعد میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب بھی عمل لایا جاسکے ،جب تک اپوزیشن لیڈر کا انتخاب عمل میں نہیں آئے گا اس وقت تک اسٹیڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جاسکے گا ۔