جے یوآئی کا کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری اور عوام سے اظہار تشکر

  • November 2, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 48 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،حاجی عبدالصادق،عزیزاللہ پکتوی،حاجی نورگل خلجی،مفتی رحمت اللہ اورحاجی عبدالعزیز ایڈسوکیٹ نے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے خلاف جمعیت کی اپیل پرکوئٹہ شہرمیں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پرانجمن تاجران،دکانداروں اورکوئٹہ شہریوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جمعیت کی اپیل پرکامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے دین دوستی کاثبوت دیاانہوں نے کہاکہ عمران خان نے چارسیٹوں کی خاطر ماضی میں ملک کوجام کرنے اوردھرنوں کے ذریعے ملک کواربوں روپے نقصان پہنچانے کی سیاست چمکائی مگرآج ایک انتہائی حساس مسئلہ پرعاشقان رسول کواحتجاج نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جوانتہائی افسوس ناک اورقابل مذمت ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کی دھمکیاں جوتے کی نوک پررکھتے ہیں سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے میں عمران خان بھی ملوث ہے چند دن پہلے اسرائیلی جہازکی آمد،قادیانی کومشیراقتصادی کونسل مقررکرنااورسپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل عیسائی مذہبی رہنماؤں کی عمران خان سے خفیہ ملاقات ایک سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہاکہ عوام پرواضح ہواکہ عمران خان بیرونی قوتوں کے ایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لئے اقتدارمیں لایاگیاہے ملک میں مہنگائی کی شرح بلندترین سطح پرپہنچ گئی،عوام پرتیل کی مہنگائی کابم گرایاگیاقوم اللہ سے معافی مانگے اس فیصلے کے بعدقوم پرمہنگائی کی صورت میں اللہ کاعذاب آرہاہے ۔