انجمن تاجران کا آج شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

  • November 2, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 200 Views

کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی بیان میں کوئٹہ کے تاجروں سے ڈی سی کوئٹہ ، اے سی کوئٹہ کے مبینہ تاجر دشمنی کے خلاف آج ( ہفتہ کو ) مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے تاجروں کے ساتھ انتہائی ناروا ، غیر انسانی ، غیر اخلاقی رویہ اپنایا جارہا ہے نہ صرف یہ کہ بیک وقت سینکڑوں دکانیں سیل کی کردی جاتی ہیں اور ان سے غیر ضروری جرمانے وصول کئے جاتے ہیں بلکہ دکانداروں سے انتہائی ہتک آمیز رویہ رکھتے ہوئے انہیں مارا پیٹا گیا ہے ۔ تھانوں میں بند کیا گیا ہے ان کے دکانوں سے سامان لوٹا گیا ہے ۔ دکانداروں کے موبائل فون توڑ دیئے گئے ۔ دکانداروں کے کلاف ناروا ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں اور جب مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے دکانوں سے اٹھائے گئے سامان کی واپسی یا سامان نہ ہونے کی صورت میں ادائیگی کا مطالبہ کیا تو آفیسران نے انجمن تاجران کے رہنماؤں کی کردار کشی شروع کی اور کاغذتی تنظیموں کے ذریعے ہمارے پرامن جائز احتجاج کے خلاف بے سر و پا بیانات دلوانے شروع کئے حتیٰ کہ نام نہاد ہوٹل یا ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے کاغذی نمائندوں سے بھی ہڑتال کی لاتعلقی کا اعلان دلوایا گیا حالانکہ ہوٹل ہڑتال سے مستثنیٰ ہوتے ہیں یہ صرف مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں کو نیچا دکھانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ڈی سی اور موجودہ ڈی سی کے دور کو ملا کر ایک سال تک کوشش کی کہ تاجروں کے مسائل افہام و تفہیم سے حل ہو اور ہڑتال کی ضرورت نہ پڑے مگر ہماری کوشش باورآور ثابت نہیں ہوئیں اور ابھی تک تاجران کے ساتھ ناروا رویہ کا سلسلہ جاری اہے اس لئے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 3نومبر کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور 11 بجے باچاخان چوک سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامی آفیسران پر عائد ہوگی ۔