بلوچستان کی گیس رائلٹی میں سوراب تک اضافہ چاہتے ہیں، گہرام بگٹی

  • November 2, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 171 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)رکن صوبائی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ' بلوچستان میر جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باتیں فی الحال صرف افواہیں ہیں سوئی اور ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی پر ان کی پارٹی وفاقی حکومت سے رابطے میں ہے اور بحیثیت عوام کے منتخب نمائندے ڈیرہ بگٹی میں کسی بھی قسم کے کرپشن اور میرٹ کی پامالی قبول نہیں کریں گے جبکہ کچی کینال میں پانی کی آمد اور علاقے میں کاشت کاری شروع ہونے کے بعد علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں یہ گفتگو آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کی نوابزادہ گہرام بگٹی نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی وزیر اعلی' بلوچستان میر جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باتیں فی الحال صرف افواہیں ہیں اس لئے وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جبکہ ان کے خیال میں موجودہ حکومت کو آئے ہوئے محض چند ہفتے ہی ہوئے ہیں اس لئے یہ کہنا کہ حکومت نے تاحال کوئی کام نہیں کیا یہ زیادتی ہے کیونکہ صرف دو ماہ میں دنیا میں کوئی بھی حکومت کچھ بھی نہیں کرسکی علاقے میں گیس کی عدم دستیابی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی وفاقی حکومت سے اس مسئلے پر رابطے میں ہے چار چار گیس فیلڈز کے باوجود گیس نہ ہونا یقینا"زیادتی ہے پی پی ایل سے پہلے معاہدے کے تحت بلوچستان کو محض آٹھ سے دس ارب روپے ملتے تھے جبکہ اب ان کی پارٹی کی کوشش ہے کہ اب اس کو بڑھا کر اسی سے سو ارب تک کیا جائے نوابزادہ گہرام خان بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ان کی پارٹی اگر صوبے اور وفاقی حکومت میں کسی وزارت کے شرط پر شامل ہوتے تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بلوچستان کے عوام کی مفاد کے بجائے ایک ذاتی فائدہ ہوتا اس لئے ان کی پارٹی نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستانی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بلامشروط حمایت کی ایک سوال کے جواب میں گہرام بگٹی نے کہا کہ کچی کینال ایریا میں زرعی انقلاب کے علاوہ بزریعہ کشمور براستہ کچی کینال ایریا ٹو ڈیرہ بگٹی ٹو لہڑی ہائی وے سڑک بھی ان کے منصوبوں میں شامل ہے جو کہ لہڑی سے بختیار آباد پھر کوئٹہ کے مین شاہراہ سے متصل ہوگا اس شاہراہ سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔