موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کے مسائل سے مکمل باخبر ہے،محمد خان لہڑی

  • November 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ (خ ن ) صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کے مسائل سے مکمل باخبر ہے۔صوبے میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹویٹ آف سکولز کے دورے کے موقع پر کیا ۔ا س موقع پر سیکریڑی تعلیم محمدطیب نے انکومحکمے کی کارکردگی اور تنظیم سمیت محکمے کی نگرانی میں چلنے والے منصوبو ں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔سیکریڑی تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم میں تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرنیکی کوشش کررہے ہیں ۔ان کامزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں ریاضی ،سائنس اور آئی ٹی کی تعلیم کو خصوصی اہمیت دی جائے ۔اس موقع پر ڈائریکڑسکولز سید انور شاہ ڈائریکڑبیوروآف کیری کولم نعمت اللہ خان،چیئرمین بلو چستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن سراج احمد خان چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ محمد ہاشم خان ترین ،ڈائریکڑپائیٹ ظفر یٰسین ،پروجیکٹ ڈائریکٹر پی پی ای طفیل احمد بلوچ ایڈیشنل سیکریڑی سکولز ،صلاح الدین نورزئی ،ایڈیشنل اور ڈائریکڑ سکولز منیراحمد نودازئی بھی موجود تھے۔