مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سرعام سزا دی جائے ، سیاسی ومذہبی رہنماء

  • November 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے سیا سی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤ نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ میں شہید ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک جید عالم الدین سے محروم ہو گئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت اور ادارے اس سلسلے میں کارروائی کر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سر عام سزا دی جائے ‘ یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا محمد خان شیرانی ‘ پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ‘جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ‘ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ‘اراکین اسمبلی سید فضل آغا ‘ثناء بلوچ‘ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل‘مولانا عبدالواسع ‘آغا حامد علی موسوی ،حافظ عبدالواحد صدیقی ،گہرام بگٹی ،نواب ثناء زہری ،سردار یارمحمد رند،قبائلی رہنماء سعید آغا‘رشید خان ناصر ‘سردار یحییٰ خان ناصر اور دیگر نے واقعہ کے بعد مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس طرح واقعات ملک اور دینی قوتوں کے خلاف ایک سازش ہے اگر آج بھی حکومت وقت نے ان کو بے نقاب نہیں کیا گیا تو کل اور بھی واقعات رونما ہو سکتے ہیں اس لےئے حکومت واقعہ کی تحقیقات کیلئے پوری اقدامات اٹھائی جائے انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن،مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناعصمت اللہ،مولانافیض محمد،مولاناصلاح الدین ابوبی،مولانامحمدحنیف،مولاناعبدالواسع اورحافظ حسین احمدنے دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم اورشیخ الحدیث مولاناسمیع الحق کی شہادت کے المناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دلخراش واقعہ پوری قوم اوراہل مدارس کے لئے افسوس ناک ہے اسلامی ملک میں اسلام کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اورعلماء کرام محفوظ نہیں ہے،مولاناسمیع الحق کی شہادت حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے جمعیت علماء اسلام کواس واقعہ پردکھ ہواانہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیااورمولاناسمیع الحق کی دینی،سماجی اورسیاسی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا حامد علی موسوی نے مولانا سمیع الححق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کڑیاں ناموس رسالت کے مسئلے سے ملتی ہیں قتل حکومت کی ناکامی ہے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں لرز ہ خیز قتل دہشت گردوں کی دیدہ دلیری اور کالعدم جماعتوں کے آزادانہ پھرنے کا نتیجہ ہے مولانا سمیع الحق زندگی بھر اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہے،سانحہ پر پوری قوم وحدت کا مظاہرہ کرے عالمی شیطان اسلام کو متشدد مذہب ثابت کرنے پر تلے ہیں دشمنوں کی سازش کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ناکام بنا نا ہوگاصدر بلوچستان شیعہ کانفرنس سید داؤد آغاکی سربراہ جے یو آئی (س) مولانا سمیع الحق پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے مولانا کی سیاسی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جمیعت الحاج عبدالواحد صدیقی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت انتہائی قابل مذمت اقدام ہے انکی شہادت دینی طبقے کے لے سوالیہ نشان ہے مولانا سمیع الحق کوئی عام و خاص عالم دین نہیں تھے انکی خدمات ہے اس ملک کے لیے جمہوریت کے لیے انکی خدمات کو پوشیدہ نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا دینی حلقوں میں بہت زیادہ خدمات ہے مولانا سمیع الحق کی شہادت وفاقی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے بین الاقوامی ایجنڈے کے مطابق علما کو سیاست اور پارلیمنٹ سے دور کیا جارہا ہے اس سے پہلے بھی علماء4 ون پر حملے ہوچکے ہیں مذہبی جماعتوں کو بیرونی ایجنڈے کے تحت دبایا جارہا ہے جمیعت علماء4 اسلام بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ریاست اور حکومتی وفد کو مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جاہیں،رکن صوبائی اسمبلی اورجمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدرنوابزادہ گہرام بگٹی نے مولاناسمیع الحق پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملہ بزدلانہ کاروائی ہے مولاناسمیع الحق کے شہادت سے پیداہونے والاخلا صدیوں پرنہیں ہوسکے گاانہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ ملکی تمام علماکرام کے تحفظ کویقینی بنائے۔ سابق وزیراعلی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مولانا سمیع الحق کی شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ راولپنڈی جیسے شہر میں ایک عالم دین کا قتل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبو ت ہے ،مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم سیاسی اور مذہبی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے ،انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم مولانا سمیع الحق کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مولانا سمیع الحق کی شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک ایک عالم دین اوراہم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے مولانا کی سیاسی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم مولانا سمیع الحق کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کریں۔عوامی نیشنل پارٹی کے جاری کردہ صوبائی بیان میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا قتل پشتون سرزمین پر جاری دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا تسلسل ہے ، جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے قبل بھی زندگی سے مختلف شعبوں سے چاہے وہ علمائے کرام ہو ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکن ہو ، وکلاء ، اساتذہ یا طلباء ہو انتہاء پسندی اور دہشتگردی کی نذر ہوئے ہیں ۔مولانا سمیع الحق کی سیاسی اور علمی خدمات سب کے سامنے ہیں بلکہ عوامی نیشنل پارٹی ان کی اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے بلکہ اس کا واحد حل فکر باچاخانی اور فلسفہ عدم تشدد میں ہی مضمر ہے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے بیان میں حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد آبوتراب نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے مولانا علی محمد آبوتراب نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم عالم دین اور رہنما سے محروم ہوگیا جنہوں نے ہمیشہ پاکستان میں بین المسالک کے درمیان اکٹھے کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے ملک کے ممتاز سیاستدان نامور عالم دین جمعیت (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے سانحہ کے خلاف آج بروز ہفتہ کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور 3 بجے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا تمام کاروباری حلقوں سے تجارتی مراکز بند رکھنے اور 3 بجے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے نامورعالم دین اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قاتلانہ حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کوفوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولاناسمیع الحق کی شہادت کا واقعہ قابل افسوس ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے مولانا کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور ممتاز سیاسی رہنماسے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے مولاناکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے مولانا سمیع الحق کی شہادت میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں ۔انہوں نے مولانا سمیع الحق کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سینئر سیاستدان سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے ممتاز عالم دین و سیاسی رہنماء مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملہ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا نواب مگسی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا سمیع الحق ایک جید عالم دین اور سینئر سیاستدان تھے ان کی دینی اور جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا ملک ایک ممتاز عالم دین اور سینئر سیاستدان سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک پہلے سے مشکلات کا شکار ہے ایسے سانحہ کا رونما ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں نواب مگسی نے مولانا سمیع الحق کے ورثاء4 سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور سوگواروں کو جمیل عطاء کرے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں سردار اختر جان مینگل نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مولانا سمیع الحق کے خاندان کے ساتھ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے مولانا سمیع الحق کی حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے نظریات سے تو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ان کے کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مولانا سمیع الحق پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں ان کا سیکیورٹی لیپس کیسے ہوا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے مولانا سمیع الحق کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مولانا سمیع الحق کی شہادت میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔