مولانا سمیع الحق کی اتحاد بین المسلمین اور جمہوری استحکام کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہیں ، وزیراعلیٰ ،گورنر

  • November 2, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ممتاز عالم دین اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولا نا سمیع الحق کے قتل کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے واقعہ میں مولانا کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق ایک جید عالم دین اور سینئر سیاستدان تھے جنہوں نے ساری زندگی اتحاد بین ا لمسمین اور جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کی اور انکی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مولانا کی شہادت سے ملک ایک ممتاز عالم دین اور سنئیر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطاء کرے۔گورنر بلو چستان امان اللہ یٰسین زئی نے جے یو آئی (س)کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے تعزیتی بیان میں کہ مولانا سمیع الحق ملک کے ممتاز عالم دین اور سنیئر سیاسی رہنماتھے انہیں اسطرح سے بے دردی سے شہید کیا جانا انتہاہی افسوس ناک ہے گورنر نے کہاکہ مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ برداشت رواداری اور جمہوری طرز فکر کی حمایت کی اور انکی دینی اور سیاسی خدمات قابل تعریف ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا گورنر نے مولانا کی شہادت پر انکے پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات وہائرایجوکیشن ظہور احمدبلیدی نے نامور عالم دین اور جے یوآئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے واقعہ میں مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ واقعہ قابل افسوس ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے مولانا کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور ممتاز سیاسی رہنماسے محروم ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ دین اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے مولاناکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔صوبائی وزیر نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ممتاز عالم دین اور جے یوآئی (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے مولانہ سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو سہرارہتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔سینیٹ چیئرمین میر صادق سنجرانی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے مین شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک عظیم رہنماء و عالم دین سے محروم ہوگیا ہے ۔