پاک افغان اور پاک ایران کی سیکورٹی سخت کردی گئی

  • November 4, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 35 Views

چاغی(اے این این)پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں کی سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات مذید سخت کر دئیے گئے ہیں۔پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔تازہ دم دستے پاک افغان سرحدی پٹی پر دن رات گشت میں مصروف ہیں۔افغانستان سے اندرون ملک تمام داخلی خارجی راستوں پر بھی حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں۔سرحدی پٹی پر پٹرولنگ کی جارہی ہے۔آنے جانے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔پاک افغان سرحدی پٹی مکمل طور پر سیل کر دی گئی ہے۔سرحدی ایریاز اور سرحدی پٹی پر خار دار تار اور خند قیں میں بھی کھو دی گئی ہیں۔