بلوچستان سے خوف ودہشت زدہ ماحول ختم کردیا، آئی جی ایف سی

  • November 4, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 38 Views

سبی(آئی این پی)آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے لوگ امن ترقی خوشحالی کی طرف گامزن ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قبائلی عمائدین وفورسز نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے بلوچستان کے کونے کونے میں ایف سی نے عوامی مسائل مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی تعلیم کے معیار کو بلند کرنا صحت بہتر سہولیات کی فراہمی سے عوام کی معیار زندگی میں بہترین لانے میں اپنا رول پلے کیا محب وطن شہریوں کی بدولت آج بلوچستان کا امن بحالی کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنر ل ندیم احمد انجم نے کہا کہ بلوچستان خوبصورت صوبہ ہے جس میں محب وطن آباد ہیں جو پرامن زندگی گزرنے کے خواہشمند ہیں سابقہ دہشت زدہ ماحول میں ملک کے دیگر علاقوں سے بلوچستان آنے پر لوگ خوف زدہ تھے اب ایسا نہیں پاک فوج ایف سی کی کامیاب حکمت عملی سے خوفزدہ ماحول کا خاتمہ ممکن ہوا عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے پینے کے صاف پانی تعلیم صحت کی سہولت دی بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی سے لاتعدادافراد پہاڑوں سے اتر کر پرامن زندگی بسر کررہے ہیں بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے جس کو محفوظ بنانے کیلئے محب وطن شہری اپنا کردار ادا کریں محدود وسائل میں رہ کر عوام کی حفاظت کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے صوبے میں بلوچ پشتون تعصب ختم کرکے نفرتوں کی دیوار کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ متحد و منظم ہوکر ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا پاک فوج ایف سی عوام کی ہے ہم خوشحالی امن اور ترقی چاہتے ہیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے سبکدوش ہونے والی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی امن دوست پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت انہوں نے بلوچستان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلوچستان کے امن اور عوام کی خوشحالی کیلئے پاک افواج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔