احتساب کا وقت آگیا کام نہ کرنیوالے اب گھر جائیں گے ،سردار صالح بھوتانی

  • November 4, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 30 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ احتساب کا وقت آگیا کام نہ کرنیوالے اب گھر جائیں گے اللہ کے سوا کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے ہم اندھیرے میں ہاتھ ملانے اور بند کمروں میں ملاقات کرنیوالوں میں سے نہیں ہے غبن اور کرپشن کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی نظام کوبہتر بنانے کیلئے اس منصب پر بیٹھا ہوں پشین کے سابق چیف آفیسر کو کام نہ کرنیکی وجہ سے معطل کروادیا اگر موجودہ چیف آفیسر بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو انہیں بھی معطل کردیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و ایم پی اے حاجی اصغر خان ترین کی دعوت پر پشین آمد کے موقع پر مختلف حلقوں کے دورے اور کونسلروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صابر ترین جیف آفیسر عطاء اللہ بازئی اور محب ترین بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر مولوی عزیز اللہ حنفی باز محمد کاکڑ نعمت لالا نیک محمد مولوی عبید اللہ مولوی احمد اور عمران خان نے صو بائی وزیر بلدیات کو شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال اور میونسپل کارپوریشن عملے کی سست روی سے متعلق آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیں گے ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں میری نظر میں سب برابر ہے اقتدار میں رہ کر سب سے پہلے پشتون علاقوں کا دورہ کرتا ہوں بلوچستان ہم سب کا مشترکہ صوبہ ہے عوام ہی میں سے ہوں مجھے سمجھانے کی کوئی ضرورت نہیں بلا تعصب عوامی خدمات اولین ترجیح ہے انہوں نے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپوں کے فنڈز آخر کہاں خرچ ہوئے ہیں شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جب میونسپل کارپوریشن کا عملہ کچرہ اٹھا نہیں سکتے تو تنخواہیں کس لئے لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے لوکل باڈیز سے متعلق شکایات موصول ہورہی ہے جس کیلئے ڈائریکٹر جنرل اختر بلوچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے مذکورہ کمیٹی ٹیم تمام اضلاع کے دورے کررہی ہے جو کہ جلد ضلع پشین میونسپل کارپوریشن و ڈسٹرکٹ کونسل کا بھی دورہ کرئیگی اور قانونی و غیر قانونی کاموں کی تفصیلات حاصل کرئیگی انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں ہو پا رہا ہے جنہیں نظر انداز کیا گیا ہے ہم انکا ساتھ دیں گے موجودہ بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے والی ہے جو پیسے خرچ نہیں ہوئے ہیں انہیں مناسب طریقے سے استعمال میں لائیں گے پشین اور مضافات میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کو صفائی کی مد میں کروڑوں روپے فنڈز مہیا ہوئے لیکن گراؤنڈ پر حقیقت بلکل انکے برعکس دیکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن میں بھی مسائل کے انبار ہیں شکایات مل رہی ہیں وہاں بھی حالات ٹھیک نہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشین کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کئے گئے تمام تر تعمیراتی کاموں کی تحقیقات کرنے اور جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنر ز میونسپل کارپوریشن کے کاموں پر نظر رکھے تاکہ بنائی گئی انکوائری کمیٹی تمام تر معاملات کو دیکھ کر سخت سے سخت ایکشن لے سکے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کیلئے انکے دروزاے ہمیشہ کھلے ہیں فرائض میں کوتاہی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہونگی ثبوت کے بنیاد پر جو کام ہونگے وہ ٹھیک اور بہتر ہونگے ۔