سرداراختر مینگل کا اپوزیشن لیڈر کے تقرر کیلئے سیاسی رہنماؤں کے رابطے

  • November 4, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 34 Views

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے اتوار کی رات گئے تک اپوزیشن ارکان کے درمیان اہم میٹنگ او راہم صلاح ومشورہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے بیرون ملک ٹیلی فون پر رابطہ ،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان جن میں ایم ایم اے ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ارکان کے درمیان اتوار کے روز رات گئے تک اہم صلاح ومشورہ اور نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے بات چیت جاری رہی ،سردار اختر جان مینگل جو اپنے والد سردار عطاء اللہ مینگل کو لے کر طبی معائنہ کیلئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ،ان سے بھی رابطے کا سلسلہ جاری رہا ،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جلد ہی بلوچستان اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب عمل میں لایا جائیگا ۔