توہین رسالت پورے ملک کے مسلمانوں کا مسئلہ ہے ، غفور حیدری

  • November 4, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 34 Views

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ توہین رسالت کی تحریک کسی ایک فرد یا تنظیم کا معاملہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کے تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک دینی جماعتوں کے مطالبات منظور نہیں کیئے جاتے اس وقت تک تحریک جاری رہی گی ،انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ملین مارچ میں ملک بھر کی دینی قوتوں کی قیادت شریک ہوگی۔