تجارتی حجم میں اضافے سے پاکستان اور الجزائر مزید قریب آسکتے ہیں، زبیدہ جلال

  • November 4, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ 228 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان او رالجزائر ایک دوسرے سے تجارت بڑھاکر ہی ایک دوسرے کی مدد کرکے مزید قریب آسکتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے الجزائر کے4 6 ویں یوم آزادی کے موقع پر الجزائر کے سفارتخانے کی جانب سے منعقد تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان او رالجزائرمیں غیر معمولی طور پر اچھے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے تقریب میں بڑی تعداد میں موجود کاروباری طبقے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے تجارت بڑھاکر ہی ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں اور مزید قریب آسکتے ہیں۔ الجزائر کے سفیر ’’الخیل بن قلعی‘‘ نے مشن کے دیگر ارکان کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں الجزائر کے لیے محبت کا پتا چلتا ہے۔ تقریب میں افریقی، عرب اور دیگر مسلم ممالک کے سفرا ، سیاسی، عسکری، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔