بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے ، کریم نوشیروانی

  • November 4, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 102 Views

؂خاران(این این آئی )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر میرعبدالکریم نوشیروانی نے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرینگے ، عوام سبز باغ دیکھانے والوں سے بے زار ہوچکے ہیں 4 مہینوں میں عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سر خاران میں جلسہ سے خطاب میں کیا جلسہ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ممبر سردار زادہ شہیک سیاپاد،میر نوراحمد ملازء،حاجی محمد آساء تگاپی، چیئرمین میرحسن نوشیروانی، چیئرمین میر برکت تگاپی، مولوی اللہ داد، سردار علی احمد قمبرانی، حاجی محبوب تگاپی،میر گل زمان نوشیروانی،شاہ احمد،حافظ رحم اللہ محمد حسنی،ٹکری مصطفے،میر منظور سیاپاد،اور خاران میں باپ کے اتحادی پارٹی بی این پی عوامی کے آرگنائزر مقبول بلوچ حاجی محمد عظیم بڑیچ نے خطاب کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ جنرل الیکشن میں بی این پی عوامی ، نیشنل پارٹی اور الفتح پینل ہمارے اتحادی تھے خاران کے عوام نے ہمیں بھر پور ووٹ دیا مگر ایک منصوبے کے تحت ہمیں ہرایا گیا اور سیاسی مسافروں کو عوام پر مسلط کیا گیا جن کے خاران میں کوئی عوامی خدمات نہیں ہیں جو عوام کے دکھ درد میں کھبی ساتھ نہیں رہے ہیں جبکہ میرا اور میر شعیب نوشیروانی کے عظیم عوامی خدمات ہیں ہم نے خاران میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں عوام سبز باغ دیکھانے والوں سے 4 مہینوں میں بے زار ہوچکے ہیں ہمیں اگر اسمبلی سے دور کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا آنے ولا دور ہمارا ہے خاران کے ہر یوسی اور کلی اعر وارڈ سطح میں ہمیں بھرپور عوامی پزیرائی حاصل ہورہی ہے انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اور مخالفین کو بھرپور طریقے سے شکست دینگے تحصیل سر خاران ہمارا ووٹ بینک اور سرمایہ ہیں سر خاران نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے سر خاران کے تمام یوسی اور وارڈز میں باہمی مشاورت سے بلدیاتی امیدواروں کی نامزدگی کرینگے اور انشاء اللہ خاران کے ہرسب تحصیلوں اور یوسی اور وارڈز سطح پر پروگراموں کا انعقاد کرینگے کارکن بھر انداز میں بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاری کریں۔