بلوچستان ،حادثات وواقعات میں ایک شخص جاں بحق2زخمی

  • November 4, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ +پشین+شیرانی(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع پشین ،کوئٹہ اور شیرانی میں مختلف حادثات اور واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان کے کلی ریگی میں گھریلو ناچاکی کی بناء پر 25سالہ روح اللہ سکنہ ریگی بوستان پشین نے خودکشی کرلی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔اس کے علاوہ سریاب روڈ کے قریب بادینی روڈ پرمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص مزمل زخمی ہوگیاہے ۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع شیرانی کے بازار میں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گل کرم نامی شخص کو زخمی کردیا زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔