غذائی قلت بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ ہے ‘ ڈاکٹر امین مندوخیل

  • November 4, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ(اے این این)غذائی قلت بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ ہے لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرنے سے لاکھوں کمزور بچوں اور ماؤں کو موت کے چنگل سے نکالاجاسکتاہے نیوٹریشن پروگرام کی کامیابی میں سب سے اہم کردار پی پی ایچ آئی کی ٹیم کا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی کوآرڈینیٹر نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر امین مندوخیل نے اپنے دوروزہ دورے کیدوران خاران کے مختلف بنیادی مراکز صحت اور سول ہسپتال میں قائم پی پی ایچ آئی کے اوٹی پی سینٹرز کے دورے کے موقع پر کیا. انہوں نے پی پی ایچ آئی خاران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں بیٹھ کر کسی ادارے کی کارکردگی کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنا درست نہیں خاران آکر یہ اندازہ ہوا کہ یہاں نیوٹریشن پروگرام میں محدود وسائل کے باوجود پی پی ایچ آئی اور محکمۂ صحت کی کوارڈینیشن کی بدولت ہزاروں کمزور ماؤں اور بچوں کو غذائی قلت کے اس پروگرام میں شامل کرکے ایک صحتمند معاشرے کی بنیاد رکھی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمیشہ قحط اور خشک سالی کا شکار رہاہے باقی صوبوں کی نسبت بلوچستان میں غذائی قلت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہاں خوراک کی کمی کے سبب ماؤں اور بچوں کی اموات بھی دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہیجسکی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر بشیر احمد بلوچ ،ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی نعمت اللہ مینگل اور ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر احترام الحق کبدانی نے صوبائی کوارڈینیٹر کو تفصیلی بریفنگ دی۔