ڈام بندرگاہ ، کشتی سمندر میں ڈوب گئی ، 22ماہیگیروں کو بچالیا ، ایک لاپتہ

  • November 4, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان کی جانب سے ممنوعہ جالوں پر پابندی ختم ہوتے ہی اوور لوڈ کشتی ڈوب گئی 22 ماہیگیروں کو بچالیا گیا ایک لاپتہ رات گئے تک سراغ نہ مل سکا رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو کا عمل روک دیا گیا . تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر میں ممنوعہ جالوں کے استعمال پر پابندی ختم ہوتے ہی وائرنیٹ استعمال کرنے والی کشتیوں کے موت کا کھیل شروع ڈام بندر کے سمندر میں مچھلی کی نسل کشی میں مصروف وائرنیٹ استعمال کرنے والی کشتی اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے تیز لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی جس میں 23 ماہی گیر سوار تھے جن میں سے 22 ماہیگیروں کو بچالیا گیا جبکہ ایک ماہیگیر لاپتہ ہوگیا اطلاع ملتے ہی محکمہ فشریز اور پاکستان نیوی کی ریسکیو ٹیموں نے تلاش کیلے ریسکیو کا کام شروع کردیا رات تک لاپتہ ماہی گیر کی لاش نہیں مل سکا رات کے اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو کا عمل روک دیا گیا , واضع رہے ڈام بندر کے سمندر میں وائرنیٹ استعمال کرنے والی یہ کشتیاں ماضی میں بھی زیادہ افراد کے سوار ہونے اور اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے متعدد کشتیاں ڈوب کر کئی ماہیگیر بے رحم لہروں کے آغوش میں آکر سمندر کی نذر ہوچکے ہیں اسکے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے ممنوعہ جالوں کیاستعمال پر پابندی ختم نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔