ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

  • November 5, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،آسیہ مسیح سمیت جیلوں میں قید تمام گستاخان رسول کو آئین پاکستان کیتحت سزا ئیں دی جائیں حکومت عالم کفر کے اشاروں پر وطن عزیز میں انتشار پھیلا رہی ہے ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے یہ بات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کیصوبائی رہنما مفتی احمد خان اور مولانا محمد اویس نے جامع مسجد مدینہ ایوان ملت اور جامع مسجد شریف پھول بازار میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں رہنماؤں نے کہا کہ ہم ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، عقیدہ ختم نبوت کے قوانین پر شب خون مارنے والے حکمران کسی رعایت کے مستحق نہیں، توہین رسالت کی مرتکب ملزمہ کو بری کرنے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئیٹرائل کورٹ میں تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا گیا لیکن آسیہ مسیح کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ عالمی دباؤمیں سنایا گیارہنماؤں نے عدالتی فیصلے کوسیاہ فیصلے قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلامی قانون کی بالادستی کے لئے ہماری پر امن جدوجہد جار رہے گی ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی مشاورت سے یہ سیاہ فیصلہ سنایا گیا ہیرہنماؤں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے امت ہمیشہ سے حساس رہی ہیاور آسیہ مسیح کے فیصلہ آنے کے بعد سے مسلمانوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان مذکورہ فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل میں فریق بنے گی اور ہم دلائل سے عدالت میں اس کیس کی پیروی کریں گیانہوں نے مطالبہ کیا کہ ٓسیہ مسیح کا نام جلد از جلد ای سی ایل میں ڈالا جائے اور جلد کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے اور لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔