نوابزادہ طارق مگسی اور میر سلیم کھوسہ کی ملاقات

  • November 5, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی سے وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے پیر کے روز یہاں انکے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے صوبہ کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ دریں اثناء صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سے صوبائی مشیر تعلیم اور رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر عمرانی نے بھی ملاقاتیں کیں ۔ دریں اثناء صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی سے چیئرمین ارسا ( IRSA) بلوچستان شیر زمان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو چیئرمین ارسا نے صوبہ کے کینالز میں پانی کی موجودہ صورتحال سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔