انتخابی عذرداری کی سماعت، چنگیز مری کی نصیب اللہ مری کیخلاف دائر درخواست خارج

  • November 5, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمدہاشم خان کاکڑ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابر موسیٰ خیل اور صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر انتخابی اپیلوں کی سماعت ہوئی ۔گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل کے روبرو بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کے حلقہ انتخاب میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق درخواست گزار حسن شیرانی کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی جس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ،نمائندہ الیکشن کمیشن ،درخواست گزار کے وکیل نورجان بلیدی ایڈووکیٹ اور ڈپٹی اسپیکر کے وکیل خورشید کھوسہ ایڈووکیٹ ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہان ٹریبونل کے روبرو پیش ہوگئے تاہم ان کے بیانات قلم بند نہ ہوسکے جس کے بعد سماعت کو 8نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کے حلقہ انتخاب میں انتخابی دھاندلی ودیگر سے متعلق جنگیز مری کی جانب سے دائر انتخابی اپیل کی بھی سماعت ہوئی جس کے دوران صوبائی وزیر صحت کی جانب سے ان کے وکی نورجان بلیدی ایڈووکیٹ جبکہ درخواست گزار کے وکیل منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر انتخابی عذرداری خارج کردی ۔