پڑھے لکھے افرادسے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے‘ساوتھ آئی جی ایف سی ساؤتھ

  • November 5, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 40 Views

نوکنڈی(اے این این)ساوتھ آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل سعیداحمدناگرانے کہاہے کہ ملک و قوم کی تعمیروترقی کارازتعلیم ہی میں مضمرہے، پڑھے لکھے اورہنرمندافرادسے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے ۔طلباء وطالبات پڑھ لکھ کرمستقبل میں پاکستان کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکریں۔ مزیدان کاکہناتھاکہ ونگز اورہیڈکوارٹرزکی دیگرزمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایف سی بلوچستان تعلیم کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہیں ۔جن جن علاقوں میں ایف سی سکول نہیں جلدوہاں ایف سی سکول کے قیام کوعمل میں لایاجائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے ایف سی پبلک سکول وکالج نوکنڈی میں منعقدہ تقریب میں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ سیکٹرکمانڈربریگیڈئیرثاقب مرزا، کمانڈنٹ تفتان رائیفلزعمرستار اور 105ونگ کے کرنل قمررشیدودیگر آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پراسکول کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے پرٹیبلوپیش کئیں اور روایتی بلوچی رقص کرکے خوب دادوصول کئیں اور ساتھ میں تیکوانڈوٹیم نے اپنے کرتب کامظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء محظوظ کئے رکھاتقریب کے اختتام پرساوتھ آئی جی ایف سی بلوچستان نے بلوچی چاپ،ملی نغمے پرٹیبلوپیش کرنے والے طلباء وطالبات سمیت تیکوانڈوٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرکے انکی خوب حوصلہ افزائی کی گئی ۔