بلوچستان کا بلدیاتی نظام 28جنوری 2019کو اپنی 4سالہ مدت پوری کرکے اختتام پذیر ہوگا

  • November 5, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ (این این آئی ) صوبائی حکومت نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بہت جلد کابینہ سے منظوری لینے کے بعد قانون سازی کیلئے اسمبلی میں بل پیش کرے گی کیونکہ موجودہ بلدیاتی نظام 28جنوری 2019کو اپنی 4سالہ مدت پوری کرکے اختتام پذیر ہوگا ،کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ سمیت 86حلقے موجود ہیں ،موجودہ حکومت نے 25جولائی 2018کو ملک بھر میں ہونیوالے انتخابات کے بعد وفاق اور بلوچستان میں حکومت کے قیام کے بعد وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے دوران صوبہ خیبر پختونخواکی طرح چاروں صوبوں میں یکساں بلدیاتی نظام لانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے حوالے سے کام کا آغا ز کیا گیا او ربلوچستان حکومت نے وزیراعظم کے اعلان کردہ نئے بلدیاتی نظام کو لاگو کرنے اور 2010کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے عندیہ دیا تھا کہ بلوچستان میں بھی یکساں بلدیاتی نظام لائیں گے ،جس کیلئے موجودہ حکومت 2010کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم پر غور کررہی ہے اور اسکے پہلے مرحلے میں کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور تجویز ہے کہ محکمہ پولیس کو میئر کے زیر تسلط رکھنے کی بجائے دیگر کچھ محکمے میئر کو دیئے جائیں تاکہ ان محکموں کے ذریعے عوام کے دیرینہ مسائل اور انکو درپیش مشکلات عوام کی دہلیز پر حل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ،مذکورہ 2010کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرنے کیساتھ ساتھ نئے بلدیاتی ایکٹ کی کابینہ سے منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا نئے بلدیاتی نظام میں میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔