بلوچستا ن کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 6افراد ہلاک اور 11افراد زخمی

  • November 5, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 204 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستا ن کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 6افراد ہلاک اور11افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں نوجوان لڑکی نے زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرلی اسی طرح پشین کے علاقے کلی فیضو سے ایک شخص کی پانچ روز پرانی نعش ملی جس کی شناخت عالمگیر سکنہ میزئی اڈہ کے نام سے کی گئی اسکے علاوہ دکی میں مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے عبدالرشید سکنہ افٖغانستان ہلاک ہوگیا اسکے علاوہ حب میں ساکران کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی تھی ،کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،اسکے علاوہ ہزارہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شبیر احمد کو زخمی کردیا ،دکی کے علاقے میں پانی کا بور لگاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے عبدالسلام اور نورشاہ زخمی ہوگئے ،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ،مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔خضدار سے صحبت پورجانے والی کار تحصیل کرخ کے علاقہ ونگو کے مقام پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو پولیس نے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں غلام مرتضیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں غلام حسین ،محمد داود ،محمد اعجاز ،بشیر احمد ساکنان صحبت پور شامل ہیں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،شام پولیس تھانہ حب کے سامنے آر سی ڈی ہائی وے پر موٹر سائیکل پھسلنے سے 40سالہ شخص ندیم عباس جو کہ پنجاب کے علاقے ضلع لودھراں کا رہائشی بتایا جاتا ہے جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے ، نعش کو جام غلام قادر اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔