صوبے کو درپیش اقتصادی وبلدیاتی مسائل کے حل کیلئے موثر لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق،بی اے پی

  • November 6, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت بانی سعید ہاشمی منعقد ہوا اجلاس میں مشاورتی کمیٹی کے اراکین جان محمد جمالی منسٹر لوکل گورنمنٹ سردار صالح بھوتانی منسٹر سی اینڈ ڈبلیو نوازادہ طارق مگسی کے علاوہ منسٹر انفارمیشن میر ظہور بلیدی۔منسٹر ایجوکیشن میرمحمد خان لہڑی اور ایم پی اے میر سکندر عمرانی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور کے علاوہ بلوچستان کو درپیش اقتصادی مسائل اورنئے بلدیاتی نظام کیساتھ ساتھ خشک سالی سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی غوروخوض اور مختلف تجاویز کی روشنی میں ایک مربوط اور قابل عمل لائحہ عمل بنانے پراتفاق کیاگیا اور وزیراعلیٰ کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر باہمی صلاح مشورے کے بعد حتمی شکل دی جائیگی تاکہ ان مسائل کا فوری اور دائمی حل نکالاجائے، اجلاس میں بہتر طرز حکومت اور عوام کے میعار زندگی کی بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کے عزم کا اعادہ اور پارٹی کو بلوچستان بھر میں منظم وفعال کرنے کیلئے کارکنوں کو بھرپور طریقے سے فعال ومتحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت اپنے وژن اورمخلص سوچ کے مطابق اتحادیوں سے ملکربلوچستان کو درپیش مسائل کے دائمی حل اور صوبے کو ترقی کی روشن شاہراہ پر گامزن کرنے کیلیے مصروف عمل ہے۔حکومت کے عوام دوست اقدامات کے اثرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔