وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے

  • November 6, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان چین کاچار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے منگل کی شام کوئٹہ پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اس اعلیٰ سطحی وفد میں شامل تھے جس نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں چین کا کامیاب دورہ کیا۔دونوں مما لک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے اجلاسوں اور مذاکرات میں سرمایہ کاری ، سی پیک اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بلوچستان کے تناظر میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اور مشوروں کو اہمیت حاصل رہی۔