امریکہ اور اسرائیکل مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، مولانا شیرانی

  • November 8, 2018, 12:39 am
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ(اے این این)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق چےئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کی سرپرستی میں ایک بار پھر خانہ جنگی شروع کرنے کیلئے سازشیں شروع کی ہیں مسلمانوں کو آپس میں تقسیم اور ذاتی مفادات حاصل کرنا امریکہ کی مفاد میں ہیں آج بھی اسلامی ممالک متحد نہیں ہوئے اور مغربی قوتوں کیخلاف پالیسی مرتب نہیں کی تو آنیوالی وقت میں ان کے بڑے نقصانات ہوسکتے ہیں ،یہ بات انہوں نے قبائلی رہنماء سعید آغا کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سردار بابر موسیٰ خیل،ملک عبدالحئی کاکڑ ،ایمل کاکڑ ،سنےئر صحافی ظاہر خان ناصر،علاؤ الدین خلجی ،علاؤ الدین ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے، مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ مسلمان ہمیشہ آپس کے اختلافات کی وجہ سے ناکامی کا شکار ہے امریکہ اسرائیل اور دیگر ممالک مسلمانوں کے اختلافات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اب امریکہ افغانستان اور پاکستان میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے مسلمانوں کو آپس میں دست گریباں کرکے خانہ جنگی شروع کرنے کیلئے پالیسی بنارہی ہے جسے ناکام بنانا افغانستان اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کو شہید کرنا دینی قوتوں کیلئے ایک پیغام ہے جس سے مولانا سمیع الحق کے بعد دوسرے علماء کو بھی ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں امت مسلمہ سرجوڑ کر ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات اٹھائی جائیں انہوں نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کے خاندان سے اظہار تعزیت کیلئے آج اکوڑہ خٹک جارہا ہوں۔