کسی بھی آفیسر کو عوام کے ساتھ ناجائز نہیں کرنے دئینگے ،طوراوتمانخیل

  • November 8, 2018, 12:39 am
  • National News
  • 51 Views

لورالائی(خ ن )صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان اتمانخیل نے کہا ہے کہ لورالائی کے عوام کا بنیادی مسئلہ پانی کا ہے جسے ترجیی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات شروع ہوچکے ہے ۔ لورالائی کے عوام کوپینے کا صاف پانی انکی دہلیزپر پہنچانا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔لورالائی میں کسی بھی آفیسر کو عوام کے ساتھ ناجائز نہیں کرنے دئینگے اور نہ ہی کسی محکمے میں عوام دشمن ، اہلکار کو برداشت کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار نے اپنے دفتر میں ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کے عوام کا بنیادی اور لازمی مسئلہ پینے کا صاف پانی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور اسے ہر صورت میں عوام کے پاس پہنچائینگے۔افسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے ادا کر یں ، کوتاہی کرنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کی ماضی کی حکومتوں نے عوام کے وسائل کو صرف اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا جنکی وجہ سے عوام آج دو وقت کی روٹی اور ایک وقت کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان بھر میں میرٹ کا نظام لاگو کرنے اور انصاف ہر گھر تک پہنچانے کا عزم کررکھا ہے بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے منظم طریقہ کار کے تحت اور قابل نوجوانوں کو میرٹ پر تعنیات کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوامی حقوق پر کسی بھی قسم کی سودا بازی نہیں کرنے دئینگے انہوں نے کہا کہ کا انعقاد کیا گیا ۔ ہم عوام کی طاقت سے منتخب ہوئے ہیں اور لورالائی کے تمام مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے اور اسی طرح بلاامتیاز بلا رنگ و نسل اور بغیر کسی علاقائی تمیز کے عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے ۔