چیئرمین سینٹ سے مشیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی ملاقات

  • November 8, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 51 Views

کوئٹہ(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے گزشتہ روز ملاقات کی ملاقات میں اغبرگ میں گیس کے مسئلے سمیت مختلف امورسے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرملک نعیم خان بازئی نے اغبرگ میں گیس نہ ہونے سے متعلق چیئرمین سینٹ کو آگاہ کیااور کہاکہ اغبرگ اور ملحقہ علاقوں کیلئے گیس پائپ لائن کی منظوری کو طویل عرصہ گزرچکاہے مگر بدقسمتی سے تاحال مذکورہ علاقے کی عوام قدرتی گیس کی سہولت سے محروم ہے ،اغبرگ علاقے میں ہزاروں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ رہاہے کہ علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائیں اس سلسلے میں ہمیں امید ہے کہ چیئرمین سینٹ اپنا بھرپور کردار اداکرینگے جس پر چیئرمین سینٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو مذکورہ مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔