پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت سے قبل ملک پسماندگی کا شکار تھا ‘‘ ڈپٹی سپیکر بابر موسیٰ خیل

  • November 8, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت سے قبل ملک پسماندگی کا شکار تھا بلا تفریق عوام کی خدمت کرتے رئیں گے میرا حلقہ انتخاب ضلع شیرانی اور ضلع موسیٰ خیل دونوں پسماندہ علاقے ہیں دروغ گوئی کی سیاست اور گھسی پسی تقریرپر یقین نہیں رکھتا انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت وفا کریں گے جس منصب پر بیٹھا ہوں وہ شیرانی و موسیٰ خیل کے عوام کی بدولت ملی ہے اللہ نے مجھے موقع دیا ہے انشاء اللہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے مذکورہ اضلاع کے مسائل کو صوبائی اسمبلی سمیت وفاق میں اجاگر کرونگا فوٹو سیشن کیلئے نہیں بلکہ علاقائی مسائل کو مدنظر رکھ کر عوام کے پاس آیا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کے بعد شیرانی کے پہلے ایک روزہ مختصر دورے کے موقع پر علاقے کے قبائلی معتبرین ،ضلعی انتظامیہ اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن بشیر خان بازئی ،ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل ، پروجیکٹ ڈائریکٹر شیرانی عبدالرزاق ،چیئرمین شیرانی ٹاؤن مولوی احمد شیرانی ،ڈسٹرکٹ شیرانی ٹاؤن ہیڈز بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی شیرانی آمد پرشاندار استقبال کیا گیا شہریوں نے ڈپٹی اسپیکر کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی۔ضلع شیرانی ٹاؤن کے حوالے سے پروچیکٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق نے ڈپٹی اسپیکر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ہائی سکول کا کام مکمل ہوچکا ہے اسی طرح 98فیصد ہسپتالوں کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں باقی دو فیصد بھی اگلے میں مکمل ہوجائیں گے جبکہ پولیس اور لیویز اسٹیشنوں میں پروچیکٹ کا تقریبا 69فیصد کام ہوچکا ہے پروجیکٹ کیلئے مزید بیس کروڑ روپے درکار ہے ادائیگی پر پروجیکٹ اگلے سال جون تک مکمل ہوسکتا ہے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل شیرانی کی خستہ حال مین شاہراہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال سڑک آمد و رفت کے قابل نہیں مریضوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے موسیٰ خیل کے عوام کا جتنا مجھ پرحق ہے اتنا ہی شیرانی کا بھی ہے گزشتہ ادوار میں علاقے کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث آج شیرانی میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں آرام سے نہیں بیٹھیں گے شیرانی کو گزشتہ چھ برسوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے کو ترجیحی بنیادوں پر جلد بحال کی جائیگی عوام کو تمام تر مسائل سے نجات دلا کر رئیں گے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہتری سمیت عوام کو بہتر نظام زندگی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں فنڈز سے دونوں اضلاع کو یکساں رقم فراہم کیا جائیگا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے انفرادی نہیں اجتماعی کاموں کو ترجیح دی جائیگی کمیشن اور کرپشن کا دور گزر گیا تمام محکموں کو صاف وشفاف طریقے سے دفتری امور چلانے کی ہدایت کی گئی ہے ضلعی آفیسران عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائے ۔ دریں اثناء ژوب تاکچ کجھوری پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا جس پرڈ پٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے تاخیر کا شکار ژوب تاکچ کجھوری پروجیکٹ پر کام تیز کردیا گیا ہے جس میں بارہ پل شامل ہیں جن میں سے چھ تعمیر ہوچکے ہیں اور باقی ماندہ چھ پر تعمیراتی کام جاری ہے چالیس فٹ چوڑائی پر مشتمل ستر کلو میٹر بلیک ٹاپ روڈ بھی مذکورہ پروجیکٹ کا حصہ ہے پروجیکٹ کا کل تخمینہ 7.4ارب روپے ہیں مذکورہ پروچیکٹ کیلئے تین ارب روپے ریلیز ہوچکے ہیں اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ معیار اور مقدار بہتر ہونی چاہئے پروچیکٹ کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان تک کا سفر کم مدت میں طے ہوگا پروچیکٹ سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کی جائے تاکہ دشواریوں کو ختم کرکے کام کو تیزی سے پایہ تکمیل پر پہنچایا جائے۔پاکستان تحریک انصاف ژوب ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میر حسن شیرانی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی اعزاز میں ٹی پارٹی بھی دی گئی جس میں پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے کارکنان سمیت قبائلی عمائدین بھی شریک تھے ۔قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کچلاک میں ٹھیکیدار عبدالجلیل کی وفات پر انکے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی و تعزیت کی جبکہ سرکٹ ہاؤس قلعہ سیف اللہ میں ڈپٹی اسپیکر سے رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ نے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران بھی موجود تھے۔