آغا حسن بلوچ کی چوہدری سرور سے ملاقات

  • November 8, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 47 Views

اسلام آباد (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم این اے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ ‘ مستونگ ‘ قلات سے متعلق گیس پریشر میں کمی ‘ ایل پی جی کی غیر ضروری لوڈشیڈنگ کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نوشکی میں چار گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سریاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کے ابتدائی دنوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ چند سالوں سے ایسی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں لیکن اس سال گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس پر وفاقی وزیر پیٹرولیم نے یقین دہانی کرائی کہ جلد گیس پریشر میں کمی کے مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا رواں سال میں کوئٹہ و دیگر نواح کے دیگر علاقوں میں جہاں گیس کی فراہمی نہیں کی گئی وہاں پر مرحلہ وار گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کو حل کریں گے ۔