نیشنل پارٹی کا دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری سے اظہار یکجہتی

  • November 8, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے ہندؤ برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ہندؤ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مذہبی تہوا ر ہم کوپیار ،محبت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتی ہے ،مذہبی تہوار ہمیں مذہبی عقائد واقدار اور تہذیب سے روشناس کراتی ہے او رہرمذہب اس کے عقائد رکھنے والے کی انتہائی قابل احترام ہوتاہے ،اس لئے مذہب اور مذہبی تہواروں کے متعلق عدم برداشت یا تحقیر رکھنا مکمل طورپر نامناسب ہے ،بیان میں کہا گیا کہ آزادی اظہار رائے کیساتھ آزادی مذہبی عقائد رکھنا بھی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ملک کی تعمیر وترقی میں بھی ہر شہری اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ،ہندؤ برادری کی ملک اور معاشرے کی ترقی میں نمایاں خدمات ہیں جس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ،بیان میں کہا گیا کہ سماجی معاشی اور سیاسی ترقی اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل مذہبی رواداری سے مشروط ہے اورآج ہمارا معاشرہ جس بے راروی عدم برداشت ومساوات سے گزررہاہے مذاہب کے عقائد اقداراورعلوم سے لاعملی کے بدولت ہے ،جس سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔