خضدار ، ہجوم پر دستی بم حملہ اہلکار سمیت5افرادزخمی

  • November 8, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 280 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم دھماکے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق خضدار کے مصروف ترین الفاروق چوک پر نامعلوم ملزمان نے اس وقت دستی بم پھینکا جب وہاں پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ دستی بم پھٹنے سے پولیس کانسٹیبل عبدالقدوس محمد حسنی سمیت 5افراد محمد وسیم ولد سجاد ، گل حسن ولد عبدالطیف ، عبدالوحید ولد فضل محمد ، غلام حیدر ولد حاجی خان زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر موجود لیویز اور پولیس اہلکاروں نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔