وزیراعلیٰ سے وزراء واراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،متعلقہ محکموں سمیت دیگر امور پر گفتگو

  • November 9, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ(خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعہ کا دن انتہائی مصروفیت میں گزارا سرکاری امور کے انجام دہی کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی، محمد خان لہڑی، سابق صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، میر خالد لانگو، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سید حسنین ہاشمی اور سردار نورمحمد بنگلزئی بھی شامل تھے۔ وزراء سے ہونے والی ملاقات میں صوبائی امور اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ ان ملاقاتوں میں سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی وزراء نے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور دیگر اہم معاملات سے آگاہ کیا ۔