بلوچستان کو خشک سالی ،لوڈشیڈنگ وکرپشن نے تباہ کرکے رکھ دیا ،مولانا عبدالحق ہاشمی

  • November 9, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کو خشک سالی ،لوڈشیڈنگ وکرپشن نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے مالداری ،زراعت ومعیشت کی بہتری حکومت زراعت پر توجہ دیکر بلوچستان کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیاجائے ۔کوئٹہ میں خستہ سڑکیں اور بے ہنگم وجام ٹریفک نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عوام کرب واذیت ذہنی کرب میں مبتلا ہوجاتے ہیں صفائی کی صورتحال بھی ناقص ہے سالوں سے گلیوں ونالیوں کی پکائی کا کام نہیں ہواجو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے آتے ہی گیس پریشرمیں کمی حکومت کی نااہلی وناکامی ہے گیس پریشر کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے خشک سالی سے آدھ بلوچستان متاثر ہواہے ۔منشیات ،فحاشی وعریانی کے خاتمے ،کھیلوں کی سہولیات نوجوانوں کو پہنچانے کیلئے حکومت کوذمہ داری اداکرنا چاہیے ۔صوبے میں پانی کی قلت کا مسئلہ تشویشناک حدتک خراب ہے ملک کو معاشی بحران سے نکلنے قرض لینے وکچکول اُٹھانے کے بجائے لٹیروں سے لوٹاہوامال برآمد کیا جائے سرمایہ داروں پر ٹیکس لگایا جائے اور بلاتفریق کھڑااحتساب کیا جائے لوٹ مار کرنے والے اب بھی بے فکر ہوکر کرپشن میں ملوث ہیں نئی حکومت کانیاپاکستان کچلو ل پکڑ کر قرض لینا اورمہنگائی کرنے تک محدود ہے عوام کی توقعات کے مطابق حکومت نے اب تک کوئی کام نہیں کیا عوام مہنگائی سے پریشان ہیں آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک سے قرض لیکر ملک چلانا دانشمندی اور تبدیلی نہیں ۔موجودہ حکومت عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنارہی ہے عوامی مسائل سے چھٹکارااور مسائل کا ازالہ نہیں کیا جارہا کاش منتخب نمائندے وحکومت انتخابی وعدوں پر عمل کرتے تو کسی کو اعتراض کرنے کا موقع نہیں ملتا اسلامی پاکستان ہی مسائل کا حل ہے ہڑتال کرنے والے نوجوانوں اور محنت کشوں کے مسائل حل کیے جائیں ملازمین ونوجوانوں کو احتجاج پر مجبور کرنا زیادتی اور حکومتی نااہلی ہے سی پیک میں اگر دیانت واخلاص سے بلوچستان کے مسائل پر توجہ دی گئی تو مسائل حل ہونے کے امید ہے بصورت دیگر بلوچستان کے سوا دیگر صوبے مستفید ہوں گے ۔