مولانا سمیع الحق کی شہادت ، جے یوآئی کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

  • November 9, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ(اے این این) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے حکم پرآسیہ کی بریت،حکومت کے منفی عزائم اورمولاناسمیع الحق کی شہادت کے واقعہ کے کوئٹہ سمیت بلوچستان اورملک بھرمیں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،مظاہرے کئے گئے اورنمازجمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکی گئیں،کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹریٹ سے ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جوشہر کے مختلف شاہراؤں سے گزرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیارکرگئی،مظاہرے سے حافظ حمداللہ،مولاناولی محمدترابی،حاجی سازالدین،مولاناخدائے دوست،حاجی محمدخان کبزئی،رحیم الدین ایڈوکیٹ،حاجی نعمت اللہ ملاخیل،حاجی وزیرمحمدبڑیچ،مولانامحمدطاہرتوحیدی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آسیہ ملعونہ کی بریت کافیصلہ عالمی دباؤکانتیجہ ہے،توہین رسالت قانون میں تبدیلی قبول نہیں،ہراسلام دشمن عمل کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،ناموس رسالت تحریک جاری رہے گی،کراچی میں لاکھوں افرادنے ملین مارچ میں شرکت کی،15نومبرکولاہوراور25نومبرکوسکھرمیں عوامی قوت کامظاہرہ کریں گے،توہین رسالت قانون تبدیل کیاگیاتوحکمرانوں کوبھاری قیمت چکاناپڑے گی،اب بھی وطن کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،کسی کومغرب کی یاری عزیزہے تومنصب چھوڑکرٹرمپ کے گھرچلاجائے،ہمارے فیصلے بیرونی قوتوں کے ایماء پرہورہے ہیں موجودہ حکمرانوں کولانے میں بیرونی قوتوں کاعمل دخل ہے،ہمارے ادارے،عدالتیں،میڈیااورجمہوریت کی آزادی سلب کی گئی ہے مولانافضل الرحمن نے درست کہاکہ جدوجہدآزادی جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے منفی عزائم سامنے آرہے ہیں،ذوالفقاربھٹوکی پھانسی،یوسف رضاگیلانی اورنوازشریف کی نااہلی اورآئی جی اسلام آبادکے مسئلے پرپیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کواعتراض کرنے کاہے توآسیہ سے متعلق سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے پرمذہبی جماعتوں کواعتراض کاحق کیوں نہیں ہے،برصغیرسے انگریزکوبے دخل کرنے اورپاکستان کے قیام میں علماء کرام کااہم کردارہے،ملک کوغیرمستحکم ہونے نہیں دیں گے،تحفظ ختم نبوت کے مسئلہ پرہم انتہاپسندی کامظاہرہ کریں گے اوراس پرفخربھی ہے،سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کے فیصلے پرسالہاسال لگارہی ہے مگرممتازقادری اورآسیہ کیس کے فیصلے پرجلدبازی کی گئی،آسیہ کی بریت پرامریکا،برطانیہ،ہالینڈ،ویکن سٹی سمیت تمام مغربی اوریورپی ممالک نے کیوں مبارکباددی اورخراج تحسین پیش کیامعلوم ہواکہ فیصلہ میرٹ پرنہیں مغربی قوتوں کے دباؤپرکیاگیا،حکمران پروٹوکول اورہمارے ٹیکس سے تنخواہ وصول کرتے ہیں جبکہ فیصلے مغرب کے ایماء پرکرتے ہیں،آسیہ کی رہائی کے بعدتوہین رسالت قانون میں تبدیلی لانے کی سازش کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ملالہ کے ساتھ دوسری لڑکیاں بھی نشانہ بنیں پھرصرف ملالہ کوکیوں اسمان پراٹھایاگیاپوری دنیا میں اس سے ہیروبنانے کی کوشش کی گئی کیوں کہ اس نے داڑھی اورپگڑی کامذاق اڑایاگیاہم مغرب کی چالوں کوسمجھتے ہیںآسیہ کے معاملے پرتمام سیکولرجماعتیں سپریم کورٹ کے حق میں کھڑی ہوئیں کیوں کہ وہ اللہ اوراس کے رسول کوناراض کرسکتی ہیں لیکن امریکااورمغرب کوناراض نہیں کرسکتیں ان کاخداامریکاہے ان کامقصداقتداراورڈالرکاحصول ہے یہ ڈالرکے پیجاری ہیں کہتے ہیں کہ آسیہ کے خلاف ثبوت نہیں ہیں کرنل جوزف اورریمنڈڈیوس کے خلاف ثبوت تھے ان کوکیوں رہاکیاگیاجوزف نے کتاب لکھی ،کرایہ کے سپاہی،جس میں لکھاگیاہے کہ میری رہائی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس،زرداری،جنرل پاشاسمیت دیگرذمہ دارلوگوں نے اہم کرداراداکیایہ ملک کیساآزادہے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں جیل سے ڈراتے ہیں ہم نے موت کوگلے لگایاہے ہم ڈرنے والے نہیں ہماری تاریخ گواہ ہے جوقربانیوں سے بھری پڑی ہے،ہم مغربی تہذیب اوربیرونی قوتوں کی سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،نامعلوم شرائط پرآئی ایم ایف سے قرضہ وصول کیاجارہاہے،سعودی عرب اورچین سے بھیک مانگنے پرپارلیمنٹ اورقوم کواعتمادمیں نہیں لیاگیامولاناسمیع الحق شہیدکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے انہوں نے استفسارکیاکہ کیاوجہ ہے کہ بڑے لوگوں کوپنڈی میں نشانہ بنایاجاتاہے،لیاقت علی خان،بے نظیربھٹو،مولانااعظم طارق اورمولاناسمیع الحق کوپنڈی میں نشانہ بنایاگیالیکن آج تک کسی کے قاتل بھی نہیں پکڑے گئے لہذاان کے قاتل حکمران ہیں درین اثناء قائدجمعیت کے حکم پردکی،خضدار،قلات،لورالائی،قلعہ عبداللہ،موسی خیل،نوشکی،خاران،نصیرآباد،کوہلو،لسیبلہ سمیت دیگراضلاع میں بھی آسیہ کی بریت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرے کئے گئے،اس کے علاوہ پشاور،سکھر،لاہور،کراچی سمیت ملک بھرمیں مظاہرے کئے گئے۔