وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق گورنر ہاؤس کوئٹہ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

  • November 9, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق گورنر ہاؤس کوئٹہ کو 9نومبر یوم اقبال کی مناسبت سے عوام کیلئے کھول دیا گیا اس موقع پر الحمد یونیورسٹی کوئٹہ کے طلباوطالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت ،مصوری کے نادر نمونوں اورمجسموں اور تاریخی دستاویزات گہری دلچسپی کا اظہار کیا بعد ازاں طلباوطالبات نے گورنر بلو چستان امان اللہ خان یٰسین زئی سے بھی ملاقات کی ۔