ارسا نے دریائے سندھ سے بلوچستان کو دئیے جانے والے پانی کومزید کم کردیا

  • November 9, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ(این این آئی) ارسا نے دریائے سندھ سے بلوچستان کو دئیے جانے والے پانی کومزید کم کردیاپانی کم ملنے کی وجہ سے نصیر آباد اور جعفر آباد کے زمینداروں کو ربی کی فصلوں کیلئے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان حکومت پانی کی کمی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ارسا بلوچستان کو دریائے سندھ سے 7700کیوسک پانی دینے کا پابند ہے ،حریف کی سیزن میں پانی پٹ فیڈر کینال کو 5300کیوسک او ر کیر تھیر کینال کو 2400کیوسک پانی کو ملنا چاہیے جبکہ ربی کی فصل کے دوران دونوں کینال سے 4300کیوسک پانی کی ضرورت ہوتی ہے مگر صوبے کو دریائے سندھ سے بمشکل 3510کیوسک پانی مل رہا ہے پانی کم ملنے کی وجہ سے نصیر آباد اور جعفر آباد کے زمینداروں کو ربی کی فصلوں کیلئے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور ٹیل کے زمینداروں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری محکمہ آب پاشی سلیم اعوان نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پانی کی کمی کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھا یا ہے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔