پنجگور اور برابچہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ3افراد جاں بحق

  • November 11, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 142 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پنجگور اور برابچہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابقپولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد عالم سکنہ چتکان موقع پر جاں بحق جس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا ،اسی طرح دوسرے واقع میں وشبود کے علاقے میں ایک شخص محمد اکرم کمسن بچے کے ہمراہ گھر جارہاتھا کہ کسٹم چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ،نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تاہم دونوں واقعات کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ،مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے برابچہ میں پاک افغان بارڈ ر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خدابخش نامی شخص ہلاک ہوگیا ،نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ،مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔