مستونگ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار

  • November 12, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پیر کے روز سی ٹی ڈی نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ٹی ٹی پستول، دھماکہ خیز مواد اورپرائما کارڈبرآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی ا ہم انکشافات کئے ہیں اور اس نے تفتان میں خودکش دھماکے میں ملوث ہونے ،کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا قریبی ساتھی بتایا جاتاہے ،ملزم 7سال قبل مختلف کالعدم تنظیموں میں شامل رہا ،ملزم نے تربیت مستونگ کے علاقے کوہ ماران میں واقع کیمپ میں حاصل کی تھی اور کوئٹہ میں واقع نوا کلی میں تنظیم کیلئے کرایئے کا گھر لیا ہوا تھا ،جہاں پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی ،گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا۔