ضمنی انتخابات ، پیپلزپارٹی نے اسرار ترین اور مسعود لونی کی حمایت کردی

  • November 13, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258پر سردار اسرار ترین اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی5پر سردار مسعود لونی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات و امیدوار حلقہ این اے 258 سردار سربلند خان جوگیزئی اور حلقہ پی بی 5 دکی کے امیدوار ملک محمد شاہ خان ترین نے حلقہ پی بی 5دکی سے امیدوار سردار مسعود لونی کے صاحبزادے سردارزادہ ایمل لونی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،میڈیا سیل انچارج حیات خان اچکزئی ژوب ڈویژن کے قائم مقام صدر عبدالغفور جعفر، کوئٹہ سٹی کے سیکرٹری اطلاعات عصمت اللہ کاکڑ،ضلع شیرانی کے جنرل سیکرٹری شمس حریفال،ضلع موسی خیل کے صدر ایم ظاہر موسی خیل،صوبائی رہنما ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے۔حلقہ پی بی 5دکی سے امیدوار سردار مسعود لونی کے صاحبزادے سردارزادہ ایمل لونی نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر اور دیگر قائدین سے ملاقات کرکے انہیں حلقہ این اے 258پرسرداراسرار ترین اور حلقہ پی بی 5پر سردار مسعود لونی کی حمایت کرنے کی درخواست کی جس کے بعد پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے پارٹی کے صوبائی قائدین اور پارٹی کے امیدواروں سے باقاعدہ صلاح مشورے کے بعد حلقہ این اے 258پر سردار اسرار ترین اور حلقہ پی بی 5پر سردار مسعود لونی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔